09:46 am
باشندگان  جموں کشمیر  آزادی حاصل کر کے رہیں گے ،عظیم دت

باشندگان جموں کشمیر آزادی حاصل کر کے رہیں گے ،عظیم دت

09:46 am

باشندگان جموں کشمیر آزادی حاصل کر کے رہیں گے ،عظیم دت قوموں کی آزادی کو کوئی سلب نہیں کر سکتا، تقسیم اور غلامی زیادہ دیر نہیں رہیگی میرپور(نمائندہ اوصاف)ریاست جموں کشمیر چھ ہزار سالہ پرانی تاریخ رکھنے والی ریاست ہے اس کے مختلف ادوار میں بیرونی حملہ آور قبضہ کرنے اور ریاستی عوام کو غلام بنانے کی کوششیں کرتے رہے ہیں اور اس پر افغانی، مغل اورسکھ قابض بھی رہے لیکن وہ بھی مستقل قبضہ نہ رکھ سکے آخر کار انہیں ریاست چھوڑنا پڑی آج کے دور میں پھر قابض قوتوں نے اقوام عالم کی موجودگی میں 1948 کو یو این او کے سامنے ریاستی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دینے کا وعدہ اور اعلان کرنے کے باوجودباہمی گٹھ جوڑ کر کے آپس میں ریاست کو تقسیم کر لیاہے لیکن یہ تقسیم اور غلامی بھی زیادہ دیر نہیں رہے گی قوموں کی آزادی کو کوئی سلب نہیں کر سکتا باشندگان ریاست جموں کشمیر آزادی حاصل کر کے رہیں گے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے اجلاس سے مرکزی چیئرمین پبلسٹی بورڈ محمد عظیم دت نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت سٹی صدر شبیر جنجوعہ نے کی جبکہ امین انصاری ،ساجد رحمٰن،ابرار بیگ، اقبال فتح پوری،اصغر ڈار، رفیع زرگر، فرحت الرحمٰن ، چوہدری بنارس،بشارت دت زرگر ،عبدالغفور جنجوعہ،عبدالحمید دت،ذوالفقار علی دت،عاشق حسین،عمران حمید ،عرفان اسلم ،حامد طارق ،شفیق قریشی، ہارون حنیف جنجوعہ، یاسر چوہدری،رمضان چوہدری،عبدالرشید، امجد رحمٰن میر زرگر، ناصر عنایت دت ، محمد اشرف رحمانی، راجہ طارق محمود، محمدآصف اورنیویارک کے محسن علی دت نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد کشمیر حکومت جو اب پوری ریاست جموں کشمیر مسلمہ ریاستی حکومت ہو نے کا اعلان کرتی ہے لیکن وہ اپنا قومی کردار ادا نہیں کر سکی اجلاس میں میر پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو بھی زیر غور لایا گیا۔

تازہ ترین خبریں