10:07 am
 ضمنی ا نتخابات میں بیرسٹر سلطان کی جیت یقینی ہے، خواجہ شہزاد

ضمنی ا نتخابات میں بیرسٹر سلطان کی جیت یقینی ہے، خواجہ شہزاد

10:07 am

ضمنی ا نتخابات میں بیرسٹر سلطان کی جیت یقینی ہے، خواجہ شہزاد نااہل وزیر نے تین سال میں ایف ون کی چند روڈز کے سواکوئی کام نہ کروایا میرپور(نامہ نگار) تحریک انصاف نیو سٹی کے رہنمائوں خواجہ شہزاد لون، حاجی محمد شفیق بیگ،چوہدری محمد فاروق،راجہ محمد جمیل،راجہ شہزاد منیر،ٹھیکیدار نصیب،ٹھیکیدار چوہدری صغیر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جیت یقینی ہے۔نااہل ہونے والے وزیر نے تین سال میں میرپور شہر میں دودھ اور شہد کی جو نہریں اور تعمیر وترقی کے کام کیے وہ سب جانتے ہیں ایف ون کی چند روڈز کے سوا شہر میں کوئی ترقیاتی کام نہ ہوا کوئی میگا پراجیکٹ مکمل نہ ہوا۔ متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبوں کا معاملہ، شہر میں پینے کے پانی کے مسائل بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بن خرماں سمیت آدھے سے زائد شہر میں سوئی گیس سے محروم ،حکومت ہونے کے باوجود نااہل ہونے والا وزیر عوام اور شہریوںکا کوئی قابل ذکر کام نہ کر سکا،تحریک انصاف نیو سٹی کے رہنمائوںنے کہا کہ موجودہ وقت میں خطہ کشمیر اور ریاست بھر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہم پلا اُن کے برابر کا کوئی لیڈ ر نہیں۔ بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کی مسئلہ کشمیر کیلئے کی جانے والی خدمات کوپوری کشمیری قوم سلام پیش کرتی ہے وہ نہ صرف کشمیر بلکہ پوری ریاست جموں کشمیر اورتمام کشمیریوں کے مسلمہ لیڈر اورہمارے قائد ہیں جنہوںنے اپنی ساری زندگی مسئلہ کشمیر اور کشمیری کاز کیلئے وقف کر دی۔

تازہ ترین خبریں