10:11 am
  صہیب سعید ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے  فتح پائیں گے، چوہدری نعیم

صہیب سعید ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے فتح پائیں گے، چوہدری نعیم

10:11 am

صہیب سعید ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے فتح پائیں گے، چوہدری نعیم چوہدری محمد سعید نے حقیقی معنوں میں میرپور تعمیر و ترقی کروائی ہے،صدر انجمن تاجران میرپور ( بیورورپورٹ) صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم اور مسلم لیگ ن میرپور سٹی کے مرکزی رہنما محمد فاروق چوھان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر شاندار کامیابی حاصل کریں گے ۔ سابق وزیر سپورٹس اینڈ کلچر آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید کی میرپور کی عوام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں ۔ اپنے تین سالہ دور حکومت میں چوہدری محمد سعید نے میرپور میں نظر انداز کیے جانے والے تمام قبائل کے مسائل حل کرنے میں اپنی تمام کوششیں جاری رکھتے ہوئے عوامی مسائل اُن کی دیلز پر حل کیے ہیں ۔ میرپور کو ماڈل سٹی اور مثالی شہر بنانے میں چوہدری محمد سعید کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ میرپور کی عوام کو چالیس سال کے بعد تعمیر وترقی نظر آئی۔ میرپور میں آئندہ بھی تعمیروترقی کو جاری رکھنے والے چوہدری صہیب سعید کو ہی کامیاب کروائیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ میرپور کی سڑکیں اسلام آباد کا مقابلہ کر رہی ہیں ۔ چالیس سال تک میرپور کی عوام کو نظر انداز کیا گیا۔ چوہدری محمد سعید نے حقیقی معنوں میں میرپور شہر کو بدلاہے ۔ عوام ضمنی الیکشن میں میرپور کی تعمیر ترقی دیکھ کر اپنے ووٹ کا انتخاب کریں۔ چوہدری محمد صہیب سعید ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔24نومبر کو عوام ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں ۔

تازہ ترین خبریں