10:14 am
 بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کی انتہا کر دی ہے،رشید راجہ

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کی انتہا کر دی ہے،رشید راجہ

10:14 am

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کی انتہا کر دی ہے،رشید راجہ عالمی برادری نوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیرسے کرفیوختم کروا کر مسلمانوں کو جینے دے میرپور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی ر ہنماوصدرشاہ بیگ یوتھ فورس رشید راجہ نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کی انتہا کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں 97روز سے مسلسل کرفیوہے ، بھارت ظلم کی انتہاکوپہنچ گیاہے، عالمی برادری کانوٹس نہ لینا بھی کسی ظلم سے کم نہیں، کشمیری عوام کے حوصلوں کو کرفیو یا تشددسے پست نہیں کیاجاسکتا ۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ عالمی برادری کونوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیرسے کرفیوختم کرواناہوگااور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اپنی آواز کو بلند کرناہوگی ۔ ان خیالات انھوں نے ایک فدد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔رشید راجہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے بھارتی مظالم دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں مقیم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور اپنی آخری سانس تک ان کے حق کے لیے لڑیں گے ۔جو انسانی حقوق کی پامالی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کی ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ۔

تازہ ترین خبریں