10:19 am
ڈاکٹر اسحاق بلند کرداراور اعلیٰ اخلاق کے تھے،راجہ اظہراقبال

ڈاکٹر اسحاق بلند کرداراور اعلیٰ اخلاق کے تھے،راجہ اظہراقبال

10:19 am

ڈاکٹر اسحاق بلند کرداراور اعلیٰ اخلاق کے تھے،راجہ اظہراقبال مرحوم صحافت کے ساتھ سماجی خدمات میں نمایاں کرداررہے تھے،ڈائریکٹرجنرل اطلاعات ڈڈیال،میرپور(بیورورپورٹ)آزادکشمیرکے ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال خان نے آزادکشمیرکے سینئرصحافی اورڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹرمحمداسحاق کی وفات پران کے گھر ڈڈیال جاکرفاتحہ خوانی کی۔مرحوم کی مغفرت کے لیے دعاکی اورلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔اس موقع پر مرحوم کے بھائی طارق عقیل، مرحوم کے صاحبزادے وقاص اسحاق، محمداقبال تبسم، عبدالشاہد چوہدری، سہیل برکت، انصرصدیق ملک،رانا ارسلان سمیت دیگر میڈیانمائندگان بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال خان نے کہاکہ ڈاکٹرمحمداسحاق مرحوم کاشمار آزادکشمیرکے سینئرصحافیوں میں ہوتاتھا،وہ نہایت ہی اعلیٰ اوصاف اور صحافتی اقدار کی پاسداری کرنے والے انسان تھے۔ ان کی صحافتی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔مرحوم نے صحافت میں اپناایک بڑانام کمایا۔مرحوم صحافت کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی نمایاں کرداررہے تھے۔انھوں نے تحریک آزادی کشمیر،خطہ کاسیاسی وسماجی منظرنامہ ، علاقہ کی تعمیروترقی اور خطہ کی پسماندگی کودورکرنے کے لیے کوشاں رہے۔ اس حوالے سے ان کانام پورے آزادکشمیرمیں نہایت ہی قدرکی نگاہ سے لیاجاتاہے۔ مرحوم ڈاکٹرمحمداسحاق کامحکمہ اطلاعات سے دلی لگائوتھااس حوالے سے محکمہ اطلاعات ان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گا۔ وہ بلند کرداراور اعلیٰ اخلاق کے مالک عظیم انسان تھے، اللہ مرحوم کواپنے جواررحمت میں جگہ عطافرمائے۔

تازہ ترین خبریں