10:27 am
 جماعت اہلسنت اور میلاد کمیٹی نے  مرکزی جلوس کا شیڈول  دے دیا

جماعت اہلسنت اور میلاد کمیٹی نے مرکزی جلوس کا شیڈول دے دیا

10:27 am

جماعت اہلسنت اور میلاد کمیٹی نے مرکزی جلوس کا شیڈول دے دیا کھوئی رٹہ میں جشن عیدمیلاد النبیؐ کے حوالے سے انتظامیہ کی عدم دلچسپی رہی، اشرف عزیز ڈونگی(نمائندہ اوصاف)جماعت اہلسنت تحصیل کھوئی رٹہ کے صدر قاری اشرف عزیز ، چیف آرگنائزر ظفر اقبال غازی ، سیکرٹری جنرل حافظ محمد اعظم نقشبندی نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر پورے آزاد کشمیر میں ضلع و تحصیل سطح پر پروگرامات کے شیڈول کے لیے اجلاس منعقد کیے گئے لیکن کھوئی رٹہ میں انتظامات کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور کوئی اجلاس نہ ہونا قابل مزمت ہے کھوئی رٹہ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ میلاد النبی ؐ کے جلوس اور دیگر پروگرامات کے لیے تحصیل انتظامیہ کی طرف سے کوئی میٹنگ نہیں بلائی گئی جو انتہائی افسوسناک ہے تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے بعد جماعت اہلسنت اور میلاد کمیٹی نے خود ہی مرکزی جلوس اور مرکزی جامع مسجد میں کانفرنس کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق آج دن 11بجے مرکزی جامع مسجد سے جلوس نکالا جائے گا جلوس پورے بازار کا چکر لگا کر واپس مسجد میں آئے گا جس کے بعد کانفرنس ہو گی رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مطالبہ کہ تحصیل انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ ایسے موقع پر جب آقا دوجہان حضر ت محمد ؐ کی جشن ولادت کے موقع پر مسلمان خوشی کا اظہار کرر ہے ہیں تحصیل انتظامیہ بھی دلچسپی لے کر پروگرامات کا شیڈول جاری کرے تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

تازہ ترین خبریں