10:34 am
 میلاد مصطٰفیؐ منانے سے دلوں کو سکون ملتا ہے، محمد علی

میلاد مصطٰفیؐ منانے سے دلوں کو سکون ملتا ہے، محمد علی

10:34 am

میلاد مصطٰفیؐ منانے سے دلوں کو سکون ملتا ہے، محمد علی پوری دنیاکے مسلمانوں کے لئے جشن میلاد النبیؐ ہی اصل عید ہے ڈونگی(نمائندہ اوصاف) مسلم لیگ ن گریٹر لندن کے صدر محمد علی نے کہا کہ میلاد مصطٰفیؐ منانے سے دلوں کو سکون ملتا ہے ہمیں ایسی محافل کا انعقاد کرنا چاہیے پوری دنیاکے مسلمانوں کے لیے عید میلاد النبی ؐ ہی اصل عید ہے حضرت محمد ؐ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے 12 ربیع الاول کو پوری دنیا کے مسلمان جوش و جذبہ سے منا کر حضرت محمد ؐ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں ان خیالات اظہارمسلم لیگ (ن) گریٹر لندن کے صدر محمد علی نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ آج کے دن دنیا کے تمام مسلمان آقا دو جہان حضرت محمد ؐ پر کروڑوں دورد و سلام پیش کریں محافل میلاد کا انعقاد کریں آج صدائیں سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے گونج رہی ہیں آج کے دن لوگ گلیوں ، بازاروں ، محلوں کو دلہن کی سجا تے ہیں بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو آقا کی محافل سجاتے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو ایسی محافل کاا نعقا د کرنے کی توفیق عطاء کرے ۔

تازہ ترین خبریں