10:45 am
 نزاکت کاظمی کا ڈپٹی ڈائریکٹر امور دینیہ  بننا خوش آئند ہے، صابر راجوروی

نزاکت کاظمی کا ڈپٹی ڈائریکٹر امور دینیہ بننا خوش آئند ہے، صابر راجوروی

10:45 am

نزاکت کاظمی کا ڈپٹی ڈائریکٹر امور دینیہ بننا خوش آئند ہے، صابر راجوروی وجاہت گردیزی،عبدالغفار سلفی ،مفتی زاہد ودیگر کو ضلعی مفتی بننے پر مبارک باد دیتے ہیں اسلام گڑھ(نامہ نگار) تنظیم السادات آزادجموں کشمیر و مہاجرین مقیم پاکستان مرکزی سرپرست سید صابرحسین راجوروی ،مرکزی سینئر نائب صدر سید محمد ایوب شاکر ،نائب صدور صاحبزادہ سید ضیاء حسنین نسیم ،سید ذیشان حیدر بخاری ،ڈاکٹر سید شفقت کاظمی ،ڈویژن صدر سید شفیق حسین بخاری ،ڈویژن رابطہ سیکرٹری حکیم سید صفدر حسین بخاری ،ترجمان تحریک نفاذنظام مصطٰفیؐ آفتاب احمدسروری ،جامعہ تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا محمد خان لودھی ،جامعہ تعلیم القرآن گڑھا بجاڑ ،مہتمم صاحبزادہ محمد رمضان قاسم نے اپنے مشترکہ بیان میں مفتی سید نزاکت حسین کاظمی کو ڈپٹی ڈائریکٹر امور دینیہ ترقیاب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے مفتی سید وجاہت حسین گردیزی ،مفتی عبدالغفار سلفی ،مفتی زاہد محمود اور دیگر مفتیان کو ضلعی مفتی ترقیاب ہونے پر مبارک باد پیش کی اپنے مشترکہ بیان میں حکومت آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا ہے کہ امور دینیہ میں مفتی صاحبان کا ایک عرصے سے مطالبہ چلا آرہا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل علماء مشائخ کونسل جموں کشمیر ملی رابطہ کونسل کے مشترکہ اجلاسوں میں بھی یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے ۔آخر کار حکومت نے عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اصل اقدامات اٹھائے دینی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔سید صابرحسین راجوروی نے کہاکہ حقدار کو حق ملنا ہی انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہیں انہوں نے تمام مفتی صاحبان کو ترقیاب ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔