10:48 am
 مودی سرکار  کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کرے،عزیر اسلم

مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کرے،عزیر اسلم

10:48 am

مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کرے،عزیر اسلم کشمیریوں پر ٹھونسا جانے والا کوئی بھی فیصلہ ہرگزقابل قبول نہیں اسلام گڑھ(نامہ نگار) محمد عزیر اسلم نے کہا ہے کہ مودی حکومت طاقت کے زور پر کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے یہ زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ کشمیریوں کے پیدائشی حق کا مسئلہ ہے اقوام عالم منصفانہ حل تلاش کرے ۔کشمیری ظلم و ستم اور کرفیو کے باوجود اپنا خون دیکر آزادی کی شمع کوروشن رکھے ہوئے ہیں ۔لندن پارلیمنٹ سکوائر سے بھارتی سفارت خانے تک اوورسیز کشمیریوں کے تاریخی مارچ نے آزادی کی تحریک میں نئی جہت بخشی ہے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہمارے دل مقبوضہ وادی کے ان بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔بھارتی ظلم اور جبر کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ان پر ٹھونسا جانے والا کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہیں انہوں نے مزید کہاکہ تارکین وطن کشمیری سفارتی محاذپر اپنے وطن کا مقدمہ لڑنے کے لئے ہر فورم پر جاکر احتجاج کرینگے اور یہ سلسلہ آزادی کے حصول تک جاری رکھیں گے ۔