10:57 am
لیگی حکومت نے متاثرین ایل او سی کیلئے کچھ نہ کیا،سردار ریاض

لیگی حکومت نے متاثرین ایل او سی کیلئے کچھ نہ کیا،سردار ریاض

10:57 am

لیگی حکومت نے متاثرین ایل او سی کیلئے کچھ نہ کیا،سردار ریاض بھارتی فائرنگ و گولہ باری سے شہری آبادی کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے کوٹلی (وقا ئع نگار ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے فتحپور تھکیالہ کے صدر سردار محمد ریاض نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پورے آزاد کشمیر میں ایک پائی کا کوئی کام نہیں کیا ، ایل او سی پر آئے روز فائرنگ و گولہ باری سے شہری آبادی کا ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے موجودہ حکومت اور اس کے وزیر مشیر زبانی جمع تقسیم کرتے ہوئے متاثرین کو طفل تسلیاں دے کر بہلا رہے ہیں عملی طور پر ایل او سی کے متاثرین کیلئے کچھ نہیں ہو رہا انہوں نے موجودہ حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اقتدار چھوڑ کر بیرون ملک روزگار تلاش کریں یا نئے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر کے اپنی جان چھڑائیں گے، تقریباً چار سال ہونے کو ہے فاروق حیدر حکومت اپنے اہداف میں ایک انچ تک آگے نہ بڑھ سکی نا اہل اور قومی خزانے پر بوجھ کے مصداق نکمی ٹیم نے مسلم لیگ ن کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا پورا آزاد کشمیر بالعموم اور ضلع کوٹلی بالخصوص موجودہ حکومت کی گڈ گورننس کی گوہی دے رہا ہے ضلع کوٹلی میں سڑکات کا جال بچھانے کے دعویٰ داروں سے کوئی پوچھے کہ ماضی کی حکومتوں میں بنی سڑکات پر پیچ ورک لگا کر وہ کس منہ سے تعمیر و ترقی کے دعوے کرتے پھر رہیں ہیں حالت یہ ہے کہ کوٹلی ضلع کی تمام سڑکات کی حالت بری ہے سفر کرنے کے قابل نہیں فتحپور تھکیالہ میں تو اللہ ہی حافظ ہے سڑکوں پر پڑے دو دو فٹ گہرے کھڈوں پر سفر کرنے سے اچھے بھلے انسان کی کمر ٹوٹ جاتی ہے گاڑیوں کا کیا حشر ہوگا ،عوام سخت پریشانی کا شکار ہیں ،کوٹلی میں ڈیم بننے سے نہ تو بجلی کی مانگ پوری کروائی جا سکی نہ ہی خطہ میں باعزت روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکا ۔

تازہ ترین خبریں