11:17 am
آقاؐ کا جشن میلاد منانا سعادت ہے،پیر سید ظفرکاظمی

آقاؐ کا جشن میلاد منانا سعادت ہے،پیر سید ظفرکاظمی

11:17 am

آقاؐ کا جشن میلاد منانا سعادت ہے،پیر سید ظفرکاظمی حضورؐکی نعت کومل سروں میں پڑھو اس میں موسیقی شامل نہ کرو کوٹلی (وقا ئع نگار)عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں گیلانی ہائوس کوٹلی میں روحانی محفل کا انعقاد ، ثنا خوان مصطفٰیؐ نے سماں باندھ دیا،دینی و روحانی شخصیت پیر سید ظفر کاظمی کے ملفوظات سے سالکین نے اپنے قلوب و اذہان کومنور کیا ۔بڑی تعداد میں عمائدین نے شرکت کی ۔ تقریب کا اہتمام مقامی صحافی و طبیب اور روحانی سلسلہ کاظمیہ اسحاقیہ کے خلیفہ سیدواجد الرب گیلانی نے اپنی رہائشگاہ گیلانی ہائوس ڈھیری سیداں رولی کوٹلی پر کیا تھا۔ تقریب میں درگاہ کاظمیہ اسحاقیہ مرید شریف چکوال کے سجادہ نشین اور نامور دینی و روحانی سکالر پیر سید ظفر علی شاہ کاظمی نے خصوصی شرکت کی ۔پہلے نعتیہ پروگرام ہوا ، جس میں حافظ یاسر زبیر نے تلاوت کی ۔محمد منیر چشتی چکوال ،شاہد نوید گولڈ میڈلسٹ ، ظفر اقبال ظفر کوٹلی ، معز سلطانی ڈھنگروٹ کوٹلی ،اور سید مشاہد امام ڈھیری سیداں نے نعتیہ کلام پیش کئے ۔سریلے نعت خوانوں نے محفل گرمادی اور خوب داد سمیٹی ۔پیر سید ظفرکاظمی نے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہےکہ آقا کا میلاد منانا سعادت ہے۔ لیکن اس میں دیوالی اور کرسمس کی طرز کی رسمیں شامل نہ کرو ۔ حضور کی نعت کومل سروں میں پڑھو اس میں موسیقی شامل نہ کرو ۔ اپنی محفلوں میں اللہ کا ذکر کرو ، حضور پر کثرت سے درود بھیجو، ان کے وسیلے سے اللہ سے مانگو ۔ اپنی تنہائی کو اللہ اور اس کے رسول کے ذکر سے آباد رکھو۔ دوسری نشست میں تشنگان علم کے سوالوں کے جواب میں پیر سید ظفر کاظمی نے ولائت ، تصوف ، معرفت اوردیگر موضوعات پر تفصیل سے گفتگو کی ۔ سالکین نے اپنی قدرت کے مطابق علم کے موتی اپنے دامن میں سمیٹے اور علم کی پیاس بجھائی ۔

تازہ ترین خبریں