11:51 am
  کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے،عتیق الرحمان

کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے،عتیق الرحمان

11:51 am

کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے،عتیق الرحمان غیر قانونی کاموں کو تحفظ دینے کیلئے محکمہ انکم ٹیکس پر لگائے الزامات بے بنیا دہیں میرپور(بیورورپورٹ)جنرل سیکرٹری تنظیم ملازمین انکم ٹیکس اینڈ لینڈ ریونیو آزادکشمیر عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں مظفرآباد میں غیر قانونی سیگریٹ فیکٹری کے غیر قانونی تمباکو اور سیگریٹ سے بھرے دو ٹرک محکمہ نے اپنے تحویل میں لیے جن کی ایف آئی آر تھانہ صدر مظفرآباد میں درج ہوئی سیگریٹ مافیا نے بجائے اپنی وضاحت کے محکمہ کے ذمہ داران آفیسرز پر رشوت کے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے شروع کر دیا جب ان جھوٹے الزمات سے کچھ نہ بن سکا تو ہمیں دھمکیاں دینے شروع کر دی مگر ہم اس کرپٹ مافیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی غیر قانونی اقدام کے خلاف بھرپور محکمانہ کارروائی کرینگے کیونکہ ہمیں حکومت کی طرف سے واضح ہدایت ہے کہ ٹیکس چوروں اور غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی غیر قانونی سیگریٹ فیکٹری کا افسر راجہ بابر تاج اور اس کی ٹیم غیر قانونی سگریٹ فیکٹروں پہلے بھمبر میں ان کی فیکٹری اسی غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے سیل ہوچکی ہے یہ لوگ اپنے غیر قانونی کاموں کو تحفظ دینے کیلئے محکمہ انکم ٹیکس کے ذمہ داران پر لاکھوں روپے رشوت کے گھنائونے الزامات لگا کر خود پارساں ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ہماری نظر میں تمام فوجی ادارے قابل احترام اور کسی بھی ادارے پر بلاوجہ الزمات لگانا قومی جرم ہے یہ لوگ نہ صرف جعلی اور دونمبر سیگریٹ بنا کر لوگوں میں زہر بانٹ رہے ہیں بلکہ ٹیکس چوری کر کے ملک اور قوم کیساتھ بھی زیادتی کر رہے ہیں تنظیم ملازمین انکم ٹیکس اینڈ ریونیو آزادکشمیر اپنے محکمے کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں