11:56 am
 علامہ  اقبال نے شاعری کو  مقصد اورپیغام کاذریعہ بنایا ،اللہ دتہ بسمل

علامہ اقبال نے شاعری کو مقصد اورپیغام کاذریعہ بنایا ،اللہ دتہ بسمل

11:56 am

علامہ اقبال نے شاعری کو مقصد اورپیغام کاذریعہ بنایا ،اللہ دتہ بسمل علامہ نے مغربی تہذیب کوکوبے نقاب،مسلمانوں کے ملی تشخص کواجاگرکیا چکسواری(سپیشل رپورٹر)شاعرمشر ق حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے 142ویں یو م ولادت کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی میں بزم ادب کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت اللہ دتہ بسمل انچارج صدر معلم نے کی، تقریب سے صدرتقریب اللہ دتہ بسمل انچار ج صدر معلم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاعرمشرق حکیم الامت مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمداقبال نے اپنی شاعری کواپنے عظیم مقصد اورپیغام کاذریعہ بنایا ان کی شاعری عالمگیراورآفاقی ہے ان کی شاعری نے مسلمانوں کے اندر ایک نئی روح پھونکی اوران میں بے پناہ جوش وجذبہ پیداکردیاانہوں نے مسلمانوں کوخواب غفلت سے بیدارکیاان میں ا ٓزادی اورحریت کاجذبہ پیداکیاانہوں نے مسلمانوں کواس بات پرآمادہ کیاکہ وہ اپناکھویاہوامقام پھرسے حاصل کرلیں غلامی کی زنجیریں توڑڈالیں یقین محکم عمل پیہم اوراتحادسے کام لے کراپنے عظمت رفتہ حاصل کریں علامہ اقبال نے مغربی تہذیب کوکوبے نقاب کیامسلمانوں کے ملی تشخص کواجاگرکیا اورانہیں عملی جدوجہداورتحفظ خودی کادرس دیاپاکستا ن علامہ اقبا ل کے خواب کی تعبیرہے جس کوبرصغیرکے مسلمانوں نے قائداعظم محمدعلی جناح کی قابل فخر قیادت میں شرمندہ تعبیر کیاعلامہ اقبال نے قیام پاکستان کے سلسلہ میں جونظریاتی بنیادفراہم کی تھی اسے ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے تقریب کے آخرمیں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحادپاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی اللہ دتہ بسمل نے دعاکرائی ۔