12:10 pm
 نوازشریف کی رہائی وصحت یابی   کے حوالے سے ظہرانے  کا اہتمام

نوازشریف کی رہائی وصحت یابی کے حوالے سے ظہرانے کا اہتمام

12:10 pm

نوازشریف کی رہائی وصحت یابی کے حوالے سے ظہرانے کا اہتمام پاکستان ا ور قوم کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،ارشاد گیلانی مظفرآباد(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے رہنما پیر سید ارشاد علی گیلانی ریٹائرڈ صدر معلم نے اپنی ر ہائش گاہ واقع اپر چھتر ہائوسنگ سکیم مظفرآباد قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف کی رہائی وصحت یابی پر سینئر صحافیوں کے وفد اور سیاسی وسماجی وفود کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22کروڑ انسانوں او خطہ کشمیر کے 50لاکھ نفوس کو یقین دلاتے ہیں کہ قائد پاکستان کی صحت یابی اور پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان اور آزادکشمیر کی قیادت میاں شہباز شریف،دختر ایشیاء مریم نواز، قائد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان اور بیرسٹر افتخار گیلانی ہی پاکستان آزادکشمیر کی سلامتی ،خودمختاری ،خوشحالی ،ترقی ملک وملت کی تعمیر وترقی اور فلاح وبہبود کے ضامن اور امین ہیں یاد رہے کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کی خالق وبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات اور ڈاکٹر علامہ اقبال کے فلسفہ پر کاربند ہے انہوں نے کہا کہ ملت وملک کے لیے ہم اپنا تن من دھن ہر وقت نچھاور کر کے دامے درمے قدمے سخنے پاکستان اور پاکستانی قوم کے دفاع وحفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں ہم پاکستان ا ور قوم کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

تازہ ترین خبریں