12:10 pm
عبدالغنی ڈار  کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چوہدری عزیز

عبدالغنی ڈار کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چوہدری عزیز

12:10 pm

عبدالغنی ڈار کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چوہدری عزیز جاوید اقبال ڈار اور سجاد ڈار کے والد کی وفات پرتعزیتی ریفرنس سے خطاب حویلی کہوٹہ(ڈسٹرکٹ رپوٹرر) ریٹائرڈڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حویلی خواجہ جاوید اقبال ڈار اور پی ای ٹی سجاد ڈار کے والد خواجہ عبدالغنی ڈار انتقال کے پرتعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عزیز نے کہا ہے کہ میں جہاں تک مرحوم کو جانتا تھا یہ دنیا میں مختلف قسم کے شخص تھے اور تقوی کے پیکر تھے ۔ انہوں نے نفس امارہ کی سرکوبی کی جو کہ ایک بڑا جہاد ہے۔ یہ غازی بھی تھے دو جنگوں میں حصہ لیا ۔ دنیا کے معاملات سے لاتعلق رہنے والے شخص تھے اللہ اور اس کے نبیؐ کے ساتھ جڑے رہتے ۔ آج ربیع الاول کا مہینہ اور جمعرات اور جمعہ کا دن انہیں نصیب ہوا میں سمجھتا ہوں کہ یہ لمحات اللہ کے کرم کے بغیر نہیں مل سکتے،اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمود احمد ،ماجد گیلانی، غلام محمد نائیک،منظور ڈار،عبدالعزیز چوہان، بشیر بانڈے،خواجہ شبیر احمد، شیخ خورشیداحمد، عال کیانی،جاوید سرور راٹھور ،عظیم مغل، سہیل مسعود ، تجمل قریشی،بلال فاروقی و دیگر نے کہا کہ مرحوم انتہائی دین دار ، مہمان نواز اور خوش اخلاق شخص تھے۔ انہوں نے اپنے بچوں کو نہ صرف رزق حلال کھلایا بلکہ ان کی بہترین انداز میں پرورش کی۔ مرحوم کو یہ بھی اعزاز تھا کہ انہوں نے دو جنگوں 1965اور 1971 میں حصہ لیا ۔ مرحوم کی علاقے کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ریجی میں برف کے باوجود مرحوم کی نماز جنازہ میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں افراد نےشرکت کی۔اس موقع پر خواجہ جاوید اقبال ڈار نے ہر شخص کا دل سے شکریہ ادا کیا کہ آپ لوگ اتنی دور مسافت طے کر کے جنازے میں شریک ہوئے اور غم کی اس گھڑی میں ہماری حوصلہ افزائی کی۔ اللہ پاک آ پ سب کو اس کا اجر دے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان ریجی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔