12:11 pm
 راجہ انصرمنظور فاضل کی  خدمات قابل تلقید ہیں، بشیر عسکری

راجہ انصرمنظور فاضل کی خدمات قابل تلقید ہیں، بشیر عسکری

12:11 pm

راجہ انصرمنظور فاضل کی خدمات قابل تلقید ہیں، بشیر عسکری مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) پیپلزعلماء فورم پاکستان کے صدر،ممتازعالم دین اورچکارسربالا کی ممتازمذہبی شخصیت مفتی بشیراحمد عسکری نے کہا کہ راجہ انصرمنظور فاضل نوجوان اورسیاسی مقرراورشولہ بیان تھے ان کی دینی،مذہبی علاقائی خدمات قابل تلقید ہے راجہ سجاد خان مرحوم کی وفات کے بعد عوامی خدمت میں بے مثال شخصیت تھے مرحوم غریب،یتیم اورمظلوموں کے سخت ہمدردتھے فاروق حیدرخان نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جوبھی ڈیوٹیاں ان کے سپردکیں انہوں نے پوری دیانتداری کے ساتھ انجام دیں مرحوم راجہ انصرمنظور خوش اخلاق ،غریب پرورانسان تھے ان کی وفات کسی بھی سانحہ سے کم نہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم راجہ انصر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اورپسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان سے بھی ان کے بھانجے کی وفات پر گہرے دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں