12:12 pm
اظہار تعزیت

اظہار تعزیت

12:12 pm

اظہار تعزیت عباسپور (نمائندہ خصوصی)تحصیل عباسپور کے صحافیوں کا ایک نما ئندہ تعزیتی اجلاس خواجہ ریاض احمد منعقد ہوا جس میں سینئر بزرگ صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم وصدمے کا اظہار کیا گیا اجلاس سے صدر اجلاس خواجہ ریاض احمد، سید بدیع الزمان بخاری، سائرہ چغتائی، کالم نگار راجہ محمد افضل کیانی، سردار ذوالفقار خان، راجہ شہپال خان، خواجہ محمد شریف ،ارشد محمود سدھن، مبشر نقوی ،داؤد چوھدری، کامران سدھن،لشکر قمر،اور انجمن شاہین نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر اسحاق ایک کہنہ مشق اور پیشہ ور صحافی کے طور پر اُبھرے اور اُنکی ذمہ دارانہ صحافتی خدمات نے اُنکو ریاستی سطح پر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا وہ ایک نابغہء روزگار صحافی کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے اُنکی جدائی سے جو صحافتی خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوگا ۔

تازہ ترین خبریں