10:27 am
 مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کردار اد ا کرتے رہیں گے،عارف مغل

مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کردار اد ا کرتے رہیں گے،عارف مغل

10:27 am

مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کردار اد ا کرتے رہیں گے،عارف مغل مہاجرین متاثرین منگلا ڈیم کا ذیلی کنبہ جات کا مسئلہ دفن کر دیا گیا ہے،شکور مغل میرپور(نمائند ہ اوصاف) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما شکور احمد مغل نےرابطہ مہم کے سلسلہ میں نیوسٹی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق الیکشن میں مہاجرین جموں وکشمیر کو بکائو مال کہنے والا اب تروتازہ ہو کر کس منہ سے مہاجرین جموں کشمیر ، متاثرین منگلاڈیم سے ووٹ مانگنے آتے ہیں جبکہ گذشتہ 8سالوں میں مہاجرین متاثرین منگلا ڈیم ذیلی کنبہ جات کا مسئلہ وعدوں کے باوجود دفن کر دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ دنوں عارف حسین کی رہائش گا ہ نیوسٹی میں کارنر میٹنگ میں کیا ۔ اس موقع پر طارق حسین ، محمد منشاء ، محمد ریاض ، عبدالحق ، کبیر حسین ، محمد بشیر ، سابق نائب صدر سٹی راجہ ارشد حسین ، محمد مشتاق ودیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ میزبان تقریب عارف مغل نے کہا کہ نیوسٹی کی عوام آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سے پیا ر کرتے ہیں جماعت کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا ایک ہی جماعت کو نوازنے کیلئے زلزلہ سروے جار ی ہے ذیلی کنبہ جات کے نام پر ایک بار پھر نیوسٹی کی عوام کو دھوکہ دینے کی تیاری ہے سوئی گیس کے فنڈ ملنے کے باوجود کام نہ ہو سکا جماعتی قائدین مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں ہم یقین دلاتے کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار اد ا کرتے رہیں گے ،تحریک آزادی کشمیر میں مہاجرین جموں وکشمیر کا کلیدی کردارہے آج بھی بھارتی ظلم وبربریت کیخلاف کشمیری نبرد آزماء ہیں دنیا جان لے ظلم جتنا بڑھے گا آزادی کی منزل اتنی ہی قریب ہوتی ہے ،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور مہاجرین جموں کشمیر ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں ۔ قائد آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے 8سال پہلے کہا تھا کہ مہاجرین یادرکھیں جو کام ہم چھوڑ کر جا رہے ہیں دوبارہ موقع ملا تو اسی جگہ مسائل حل کرنے کی ابتدا ء ہو گی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے وعدوں کے باوجود ذیلی کنبہ جات اور چک ہریام پل پر ان کے بے حسی قائم ہے کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضمنی الیکشن میں جماعت کے فیصلے کا انتظار کر یں اور اس کی روشنی میں ووٹ دیں ،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو کمزور سمجھنے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں نظریہ اور عقیدہ کی بنیاد پر آگے بڑھنے والوں کیلئے مشکلات آسانیاں آتیں رہتی ہیں جبکہ بے عقیدہ سیاست کرنے والے جس گلی میں داخل ہوں راستہ بند اور تباہی مقدر ہوتی ہے ۔ کارکنان ومہاجرین کو کارنرمیٹنگ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ عارف مغل

تازہ ترین خبریں