03:36 pm
 رسول پاکؐ اس دنیا میں امن ومحبت کا پیغام لے کر آئے، سلیم چشتی

رسول پاکؐ اس دنیا میں امن ومحبت کا پیغام لے کر آئے، سلیم چشتی

03:36 pm

رسول پاکؐ اس دنیا میں امن ومحبت کا پیغام لے کر آئے، سلیم چشتی ہم نے امن و آشتی کو فروغ د یتے ہوئے فرقہ واریت کے ناسور کو اکھاڑ پھینکنا ہے مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ محمدسلیم چشتی نے آزادکشمیر بھرمیں والہانہ عقیدت و محبت اور جوش و جذبہ سے جشن عیدمیلادالنبیؐ منانے پر علماء کرام، مشائخ عظام، تنظیم ہاء اہلسنت اور جملہ عاشقان رسول کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہاکہ رسول پاکؐ اس دنیا میں امن ومحبت کا پیغام لے کر آئے، ہم نے اسی امن و آشتی کو فروغ دیناہے اور فرقہ واریت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ ریاست جموں کشمیرمیں شایان شان اندازسے جشن میلادالنبیؐ مناکر کشمیری عوام نے ثابت کیا کہ وہ نبی پاکؐ سے حد درجہ الفت و محبت رکھتے ہیں۔اپنے ایک پیغام میں مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ محمدسلیم چشتی نے کہاکہ جشن عیدمیلادالنبیؐ منانے والوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشیاں مناکر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجالایا ہے۔ انہوں نے ہٹیاں بالاجہلم ویلی، نیلم ویلی،لیپہ،کوٹلی،نکیال، کھوئی رٹہ، میرپور، بھمبر، سدھنوتی، پلندری،عباسپور،راولاکوٹ،باغ اوردارالحکومت مظفرآباد و مضافاتی علاقوں گوجرہ،شوکت لائن،چہلہ بانڈی،نیامحلہ،نلوچھی،رنجاٹہ، طارق آباد،گڑھی دوپٹہ سمیت آزادکشمیر بھرمیں انتہائی خوبصورتی سے چراغاں و سجاوٹ، محافل میلادالنبیؐ کے انعقاد، میلادالنبیؐ ریلیوں اور جلوس میلادالنبیؐ کے انعقاد پر ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔صاحبزادہ محمدسلیم چشتی نے جملہ تاجربرادری، مرکزی سیرت کمیٹی ، انجمن محبان مصطٰفی، دعوت اسلامی، انجمن غلامان مصطفٰی سمیت دیگر تنظیم ہا ء اہلسنت کے اکابر ین وعلماء رکرام اور رضاکاروں کو شاندار میلادالنبیؐ ریلی، جلوسِ میلاد اور قومی سیرت کانفرنس میں بھرپورشرکت پر بھی سراہا اور کہاکہ عاشقان رسول کا بے مثال جذبہ عشق رسولؐ لائق تحسین ہے۔جملہ اہلسنت دیگر تمام مسالک کا احترام کریں کسی دوسرے پر تنقید کے بجائے صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب مکرمؐ کی مبارک تعلیمات کے مطابق اپنے عقائد کے مطابق محافل کا انعقادکریں، انہوں نے کہاکہ نعت خوان حضرات محافل میلادالنبیؐ میں موقع اور محفل کی مناسبت سے کلام کا انتخاب کرکے باادب انداز سے گلہائے عقیدت پیش کریں، محافل بروقت شروع کی جائیں تاکہ فرض عبادات میں خلل نہ آئے۔ فرض عبادات کاخاص خیال رکھا جائے۔، میلادالنبیؐ منانے کا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس سے معاشرے میں اصلاح،آسانیاں اور محبتوں کا پیغام عام کیا جانا چاہئے۔ سلیم چشتی

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ