11:35 am
ارشد نیازی نے فاروق حیدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

ارشد نیازی نے فاروق حیدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

11:35 am

ارشد نیازی نے فاروق حیدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے سابق ایڈمنسٹریٹر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار ارشد نیازی نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کیلئے آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے ، یا د رہے کہ آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت آزاد کشمیر کے وزیر چوہدری محمد سعید کو توہین عدالت کے مقدمہ میں نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی نشست پر انتخابات کروانے کا حکم جاری کیاتھا جہاں چوبیس نومبر کو انتخابات ہورہے ہیں اس فیصلے کے بعد وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے مظفرآباد میں وکلا اور صحافیوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا بلکہ کہا تھا کہ اعلی عدالتوں کے ججز اپنے اختیارات غلط استعمال کررہے ہیں ، سپریم کورٹ کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی منتخب ممبر اسمبلی کو نااہل قرار دے ، اس پر سردار ارشد نیازی نے پہلے ہی ایک پریس کانفرنس کر کے مطالبہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ راجہ فاروق حیدر خان کے اس بیان جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے کا نوٹس لیں اور راجہ فاروق حیدر کے خلا ف توہین عدالت کی کاروائی شروع کریں اگر سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی کاروائی نہ کی تو وہ خود ایک شہری ہونے کے ناطے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت قائم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کریں گے چنانچہ انہوں نے بدھ کے روز اپنے کونسل سردار سلیمان خان ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی کاروائی شروع کرنے کیلئے باضابطہ درخواست د ائر کر دی ہے۔ ارشد نیازی