11:35 am
تتہ پانی، بڑی گاڑیوں کا داخلہ صبح 9  تا شام 4 بجےممنوع  ہے،ناصر رفیق

تتہ پانی، بڑی گاڑیوں کا داخلہ صبح 9 تا شام 4 بجےممنوع ہے،ناصر رفیق

11:35 am

تتہ پانی، بڑی گاڑیوں کا داخلہ صبح 9 تا شام 4 بجےممنوع ہے،ناصر رفیق ٹریکٹر ،ٹرالی اورٹرک کو اس کے علاوہ دیگر اوقات میں داخلے کی اجازت ہو گی کوٹلی (وقا ئع نگار )اسسٹنٹ کمشنر میجر (ر)ناصر رفیق نے تتہ پانی میں کھلی کچہری کے موقع پرعوام کی شکایت پر کہ تتہ پانی بازار میں تجارتی سامان لانے اور لے جانے والی بڑی گاڑیو ں کے د اخلے سے ٹریفک کی روانی بُری طرح متاثر ہوتی ہے وہاں عوام علاقہ ازیت اور پریشانی کا شکار ہوتے ہیں اور بڑی گاڑیوں کے مسلسل بازاروں میں داخلے کے نتیجہ میں عام شہریوں اور ٹرانسپورٹر ز کے مابین کشیدگی پید ا ہونے اور نقص امن کا شدید احتمال موجود ہے جس کی انسدا د کے لیے فوری کارروئی عمل میں لائی جانی ضروری اور قرین مصلحت ہے اسسٹنٹ کمشنر میجر (ر)ناصر رفیق نے ضابطہ فوجدرای مجریہ1988جو فی الوقت آزاد جموں و کشمیر میں نافذ العمل ہے کی دفعہ 144ض ف کی رو سے حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ تتہ پانی بازار کے لیے تجارتی اور تعمیراتی سامان لانے وا لی بڑی گاڑیوں از قسم ٹریکٹر ٹرالیوں ، ٹرکوں کا تتہ پانی میں داخلہ صبح 9:00بجے سے شام 4:00بجے تک ممنوع ہے اس کے علاوہ دیگر اوقات کار میں داخلہ کے کی اجازت ہو گی حکم ہذا کی خلاف ورزی پر زیر دفعہ 188آزاد پینل کوڈ مجریہ1860عمل میں لائی جائے گی حکم ہذا عرصہ تین ماہ تک نافظ العمل رہے گا ۔ ناصر رفیق