05:13 pm
 وزیر برقیات راجہ نثار سےجماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

وزیر برقیات راجہ نثار سےجماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

05:13 pm

وزیر برقیات راجہ نثار سےجماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ،بوگس بلات،بجلی چوری و دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی مظفرآباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے وفد کی وزیر برقیات راجہ نثار سے عوامی مسائل پر تفصیلی ملاقات۔وفد کی قیادت مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمن ،مرکزی نائب صدر جے آئی یوتھ خالد محمود زیدی،ضلعی جنرل سیکرٹری قاضی شاہد حمید،حلقہ لچھراٹ کے جنرل سیکرٹری اسد اسلام کر رہے تھے۔شہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ،بوگس بلات،بجلی چوری،آئے روز ٹرانسفارمر کا کا جل جانا،گریڈاسٹیشن سمیت ملازمین مفت بجلی جلانا اور بوجھ عوام پر ڈالنا ظلم عظیم ہے،وفد نے عوامی مسائل اجاگر کیے،وزیر برقیات راجہ نثار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خراب میٹر کی تبدیلی یا نیا لگانے کی مکمل فیس 2150 ہے اور خالی میٹر فیس 1750 ہے اس زیادہ لینے والے کی شکایت کریں،ہم قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے اور یہ فیس لوگ بینکوں میں جمع کروائی،بجلی سسٹم کو بہت جلد آن لائن سسٹم کریں گے،تاکہ بجلی چوری کی روک تھام ہو سکے،اگر بجلی چوروں کے خلاف عوام ساتھ دے تو اُن کو قانونی سزا دیں گے جو محکمہ کا اہلکار منتھلی لے کر چوری کرواتا ہے عوام نشاندہی کریں نوکری سے فارغ کریں گے،محکمہ نے ہر ضلع میں 500 ہزار میٹر اضافی رکھے ہیں عوام جب چاہیں نیا میٹر نصب کروا سکتے ہیں،نیلم جہلم پروجیکٹ ہمارا اور کوہالہ پروجیکٹ بھی ہم ہی بنائیں گے جبکہ اولڈ پروجیکٹ بھی 740 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے،پرنسبڈ پروجیکٹ حکومتی شرائط کے خلاف تھا ہم نے فیصلہ کیا کہ کوہالہ پروجیکٹ کا نام تبدیل کیا جائے کیونکہ وہ کشمیر عوالی سائیڈ بن رہا ہے،اس لیے اُس کا نام بھی ہمارے مطابق ہونا چاہئے،وفد نے وزیر برقیات کو شہری مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر برقیات نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کے آخر میں آپ عوامی کچہری لگائیں میں اُس میں عوامی شکایت کا ازالہ کروں گا،بجلی کے محکمہ یا کسی ملازم سے شکایت کی صورت میں عوام مجھے آگاہ کریں میں ہر صورت ازالہ کرنے کو تیار ہوں،بجلی چوری نہ کی جائے تو سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں،لیکن اس میں عوام کا ساتھ چاہئے،عوام بجلی چوروں اور محکمہ میں جو اُن کے ساتھ مل کر چوری کرواتے ہیں اُن کو کسی صورت معاف نہ کریں ہم مکمل ساتھ دیں گے اور پوری قانونی سزا دلوائیں گے،وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے لوگ معاشرے میں اصلاحات کا سبب بنتے ہیں۔ وزیر برقیات

تازہ ترین خبریں

 تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ ‏کرلیا

 پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

پیپلزپارٹی دور کے خاتمہ کا خواب بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، مرتضیٰ وہاب

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

ایل اے 43 ویلی 4 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل۔۔ ،تحریک انصاف کے جاوید بٹ ایک دفعہ پھر کامیاب قرار 

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

 وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد کردہ سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا 

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

اسلام آباد کے علاقے غور ی ٹائون میں میاں بیوی کی ایک دوسرے پر فائرنگ

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

نواب شاہ میں لاک ڈائون پر عملدرآمد کےلئے آپریشن کا آغاز

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے  فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے فخر پاکستان علی سدپارہ کی لاش مل گئی،سوشل میڈ یا پر چہ مگوئیاں

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی 

 آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کی نماز جناز ادا کردی گئی 

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

کوئٹہ: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 4 افراد زخمی

موسم گرما کی چھٹیاں ْْْ۔۔۔ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب 

موسم گرما کی چھٹیاں ْْْ۔۔۔ بین الصوبائی وزرا ئےتعلیم کانفرنس طلب 

پاکستان اور امریکا نے ماحولیات کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور امریکا نے ماحولیات کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا

کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ فواد چوہدری

کشمیر میں وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔ فواد چوہدری