12:25 pm
   دانش دلپذیر  کے ورثاء معاوضے سے محروم،وزیراعظم نوٹس  لیں

دانش دلپذیر کے ورثاء معاوضے سے محروم،وزیراعظم نوٹس لیں

12:25 pm

دانش دلپذیر کے ورثاء معاوضے سے محروم،وزیراعظم نوٹس لیں دوسال قبل آزاد پتن مسافر وین حادثہ میں جاں بحق کے ورثا کو معاوضہ دیا جائے منگ(صدیق انجم سے)دوسال قبل آزاد پتن مسافر وین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دانش دلپذیر کے ورثاء تاحال معاوضے سے محروم! غریب والد دفاتر کے چکر لگاتا رہ گیا،متعلقہ اتھارٹیز سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مرحوم دانش کے والد دلپذیر حسین نے پریس کلب منگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانش واحد سہارا تھا ،دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور خاندان کا واحد کفیل تھا ،خود بھی بیمار ہوں مزدوری کرنے سے قاصر ہوں ! حکومتی امداد کا منتظر ہوں ،بچیاں زیر تعلیم ہیں فیسیں ادا کرنے سے قاصر ہوں ۔میری ڈی سی سدھنوتی ،وزیر ٹرانسپورٹ اوروزیر اعظم آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ معاوضہ کی ادائیگی کروائی جائے تاکہ اہلخانہ کی امداد ہو سکے۔ دانش دلپذیر