10:31 am
 پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف ایکشن جاری رکھا جائے،محمد علی

پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف ایکشن جاری رکھا جائے،محمد علی

10:31 am

پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف ایکشن جاری رکھا جائے،محمد علی محکمہ مال کا عملہ قیمتوں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے،اسسٹنٹ کمشنر برنالہ برنالہ (واجد محمود سے )اسسٹنٹ کمشنر برنالہ نے محکمہ مال کے عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف ایکشن جاری رکھا جائے. اسسٹنٹ کمشنر برنالہ حافظ محمد علی نے محکمہ مال کے عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے پیش نظر شہر بھر میں پھل فروٹ سبزیاں اور دیگر اشیاء خورد ونوش کے حوالے سے پرائس چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے قیمتوں اور معیار کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،محکمہ مال کا عملہ محکمہ پولیس،صحت اور دیگر اداروں کے تعاون سے اپنا ایکشن جاری رکھے.اس حوالے سے ایک حکمت عملی تشکیل دی جائے۔تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے،انھوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے پیش نظر جہا ں جہاں تجاوزات موجود ہیں,ان کو ہٹانے کے لیے ضروری اہتمام کیا جاے تاکہ شہر میں نظم وضبط اور ٹریفک بحالی جاری رکھی جاسکے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ وہ تحصیل برنالہ کے اندر عوام کو ہر لحاظ سے ریلیف دینا چاہتے ہیں،جو عوامی شکایات ہوں وہ براہ راست ان کے دفتر میں بھی ارسال کی جاسکتی ہیں اس حوالے سے محکمہ مال اپنے روز مرہ کے فرائض سرانجام دینے کے بعد رپورٹ پیش کرے۔ محمد علی