11:30 am
متعدد شخصیات کاجمعیت علماء اسلام  کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان

متعدد شخصیات کاجمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان

11:30 am

متعدد شخصیات کاجمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان مولا نا فضل الرحٰمن کادھرنا ختم کرنا امن پسند مسلمان ہونے کا ثبوت ہے، اخلاق جذبی میرپور(نامہ نگار)صرافہ بازار کی متعدد شخصیات کا جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان، جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری اخلاق احمد جذبی نے کہا ہے کہ قائد جمعیت مولا نا فضل الرحٰمن کادھرنا ختم کرنا اس بات کی دلیل ہے کے مسلمان امن پسند ہے اگر صحیح معنوں میں پاکستان کی عوام باالخصوص حلقہ تھری کی عوام کوچاہے کہ 24نومبر کو جمعیت علماء اسلام کے امیدوارکوکامیاب کرنے میں اہم کردار اداکریں ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں کے علماء عوام الناس امن اور سکون والی زندگی گزانے میں اہم کردار ادا کریں گے اس موقع صرافہ بازا ر سے بہت ساری تعداد نے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار محمد اخلاق احمد جذبی کواپنا قیمتی ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی امیدوار اسمبلی اخلاق احمدجذبی کے ہمراہ محمد الیاس ، شمس الحق ایڈووکیٹ بھی تھے۔ اخلاق جذبی

تازہ ترین خبریں