04:42 pm
 فاروق نورڈسٹرکٹ ہسپتال کے بہترین منتظم ہیں،عبدالقیوم قمر

فاروق نورڈسٹرکٹ ہسپتال کے بہترین منتظم ہیں،عبدالقیوم قمر

04:42 pm

فاروق نورڈسٹرکٹ ہسپتال کے بہترین منتظم ہیں،عبدالقیوم قمر ہسپتال میں زلزلہ میں زخمی ہونیو الوں کا بہترین انداز میں علاج کیا گیا میرپور (نمائندہ اوصاف) سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نور ایک اعلیٰ پائے کے طبیب اوربہترین منتظم ہیں وہ بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور نمایاں اور بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں وہ ہسپتال میں مریض کے علاج ومعالجہ کیلئے پوری ذمہ داری فرض شناسی اور جذبہ ہمدردی کے تحت کام کرتے ہیں حالیہ زلزلہ میں ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز پیرا اور میڈیکل کہ عملے انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے زلزلہ میں زخمی ہونیو الوں کا بہترین انداز میں علاج ومعالجہ کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نور ، تمام ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کے مثبت اور ہمدرانہ رو یہ کی جنتی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر تمام شعبے بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں ۔ ہسپتال کی نئی عمارات دیکھ کر انتہائی خوشی مسرت اور اطمینان ہوا یہ عمارات میرپور شہر میں ایک خوبصورت اور خوشگوار اضافہ ہے اس سے مریضوں کے علاج معالجے میں مزید آسانی وبہتری آئے گی عمارت کے قیام کیلئے بہترین پلاننگ پر محکمہ ہیلتھ اور ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو انتہائی احسن طریقے سے نبھایا وہ ہسپتال کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کیلئے مختلف اقدامات اُٹھا رہے ہیں جن کی کامیابی کیلئے ہم دعا گو ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال میرپور کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نور سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور نہ صرف میرپور شہر بلکہ ڈویژن بھر کا ایک اہم ہسپتال ہے جس میں شہر کے ساتھ ساتھ دوردراز سے بھی مریض علاج معالجے کیلئے آتے ہیں مریضوں کے رش کی وجہ سے ضرورت تھی کہ پرانی عمارت کی جگہ نئی عمارت بنائی جائے محکمہ ہیلتھ نے اس ضرورت کے پیش نظر ایک نئی عمارت مکمل کرلی ہے جس سے مریضوں کو علاج معالجے میں مزید سہولت ملے گی ہم محکمہ صحت اور ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نور کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے تمام شعبوں میں بھرپور او رنمایاں انداز میں کام ہو رہا ہے خصوصاً زلزلے کے دوران ایمرجنسی کی صورتحال میں جس اچھے انداز میں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نور تمام ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل سٹاف نے کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نور نے عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ کے نیک جذبات پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ہسپتال کی نئی عمارت اور دیگر شعبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نور نے اہلیان میرپور اور میرپور کی سماجی تنظیموں کا بطور خاص شکریہ ادا کیا کہ جو نیکی اور خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں ۔ عبدالقیوم قمر

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب