12:09 pm
 علی خان چغتائی کی دعائے چہلم میں وزیراعظم فاروق حیدر کی شرکت

علی خان چغتائی کی دعائے چہلم میں وزیراعظم فاروق حیدر کی شرکت

12:09 pm

علی خان چغتائی کی دعائے چہلم میں وزیراعظم فاروق حیدر کی شرکت مرحوم نے ساری زندگی خدمت خلق کو اپنا شعار بنائے رکھا، مقررین کا خطاب ہٹیاں بالا(اسلم مرزا سے) سابق وزیر حکومت علی خان چغتائی کی دعائے چہلم گوہرآباد میں ہوئی، جسمیں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے علاوہ زندگی سے تعلق والے تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر قرآن خوانی اور محفل نعت کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا،ان کے علاوہ مصطفٰی بشیر ،چوہدری رشید،میاں وحید ،مرتضی گیلانی، زاہدامین،عارف مغل ،مبشرمنیر،سردار عثمان عتیق، ثاقب مجید،میرعتیق،عارف عباسی، آفاق شاہ ،شوکت میر،اظہر گیلانی،مختیارکاظمی، آصف مرزا،فرید خان،عنصر پیرزادہ،شائق گیلانی،ڈپٹی کمشنر عمران شاہین،ایس پی ارشدنقوی،ابراہیم چشتی،فیاض کاظمی،احسان گیلانی،منیر  ہمدانی،راجہ رشید ، کرامت مغل،سیاف اعوان،اعجاز میر،منصورعالم،ہارون آزاد،سجادعباسی،تاج چک،انور اعوان،عباس میر کو دیگرنے شرکت کی ، تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ علی خان چغتائی مرحوم سیاست کی دنیا میں بڑا نام تھے وہ صاحب کردار انسان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی خدمت خلق کو اپنا شعار بنائے رکھا جو لوگ سیاست سے وابستہ ہیں انہیں علیخان چغتائی مرحوم کو رول ماڈل بنا کر آگے بڑھنا چاہیے،کشمیری عوام ساڑھے تین ماہ سے ظلم استبداديت کی چکی میں پس رہے ہیں اقوام عالم کی خاموشی سے عیار بھارت کشمیریوں  کو بنیادی انسانی حقوق دینے سے انکاری ہے آرپار کشمیری اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں رائے شماری کرائے رواں ماہ آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گئے ہم آئینی حثیت کے خاتمہ کے بعد موجودہ حالات کےتناظر میں بحثیت کشمیری ہم مظلوم کشمریوں کی کس طرح اخلاقی اور سفارتی حمایت کرسکتے ہیں سابق وزیراعظم  سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ علیخان چغتائی کی زندگی ہمارے لیے مشغل راہ ہے انہوں نے سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنا کردار نبھایا وہ قول کے سچے اور پکے انسان تھے مجاہد اول کے دیرینہ ساتھی کی رحلت سے مسلم کانفرنس ایک بزرگ اور لیجنڈ سیاسی شخصحیت سے محروم ہوگی ہم توقع رکھتے ہیں کہ ان کا خاندان اپنی خاندانی روایات کو زندہ رکھے گا اور بلخصوص دیوان علی خان اپنے مرحوم باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو پورا کریں گے ،چہلم کے اختتام پر علی خان چغتائی کے صاحبزادے سابق وزیر دیوان علی خان چغتائی نے راجہ فاروق حیدر خان،سردار عتیق احمد خان سمیت علیخان چغتائی کے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ علی خان چغتائی نے انسانیت کی خدمت کےمشن کو پورا کرنا میری ترجیح ہوگی انہوں نے علیخان چغتائی کی وفات پر جن لوگوں نے تعزیت کے لیے گھر آئے جنہوں نے پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا بذریعہ ٹیلی فون تعزیت کی اور والد کے حوالہ سے جس عقیدت اور محبت کا اظہار کیا اس پر میں تمام احباب کا شکر گزار ہوں چہلم میں راجہ فاروق حیدر خان اور دیوان علی چغتائی کی تحریک پر گوہرآبادگاؤں میں وفات پانے والے تمام افراد اور بلخصوص راجہ انصر منظور کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ علی خان چغتائی