08:57 am
 میرپور کی عوام کارکردگی کی بنیاد پر لیگی امیدوار  کا انتخاب کرے، چوہدری نعیم

میرپور کی عوام کارکردگی کی بنیاد پر لیگی امیدوار کا انتخاب کرے، چوہدری نعیم

08:57 am

میرپور کی عوام کارکردگی کی بنیاد پر لیگی امیدوار کا انتخاب کرے، چوہدری نعیم چوہدری سعید نے بلا تفریق میرپور کی ترقی کے لئے بھرپوراقدامات اُٹھائے ہیں میرپور(نمائندہ اوصاف)صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم ،شیخ حمید الحق،چوہدری امجد محمود ،تنویر احمد غازی نے کہا ہے کہ ایل تھری میرپور کی عوام نے نوجوان قیادت چوہدری صہیب سعید کی کامیابی کے لیے کمرکس لی ہے ۔24نومبر کو اب صرف رسمی کاروائی ہو گی ۔میرپور کی عوام گزشتہ پچاس سالوں اور چوہدری محمد سعید کے صرف تین سالوں کا موازنہ کرے ۔فرق سامنے نظر آئے گا ۔عوام جانتی ہے کہ بلا تفریق چوہدری محمد سعید نے جس طرح میرپور کی ترقی کے لیے اقدامات اُٹھائے ہیں ۔سڑکوں کو معیاری تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے چوہدری محمدسعید نے شاندار اقدامات اُٹھائے ہیں ۔1967سے تعلیمی ادارے جن پر کسی نے توجہ نہ دی چوہدری محمدسعید نے ہر ادارے کے اندر بلا ک تعمیر کروائے ۔تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائی ۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ سوئی گیس کے لیے چوہدری محمدسعید کی زبر دست کاوشیں ہیں ۔پچاس سو سے زیادہ میرپور میں سوئی گیس کے لیے نئے کنکشن دیے ۔نیو سٹی میں سوئی گیس کی منظور ی چوہدری محمد سعید نے بڑی جہدوجہد کے بعد ہوئی۔میاں محمد ٹائون کی جلد منظوری ہو جائے گی ۔عوام میرپور میں صرف تین سال کی تبدیلی کو دیکھ کر ووٹ کا انتخاب کریں ۔

تازہ ترین خبریں