08:58 am
 گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نمبر  1میرپور کا اعزاز

گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نمبر 1میرپور کا اعزاز

08:58 am

گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نمبر 1میرپور کا اعزاز میرپور(بیورورپورٹ) گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نمبر 1میرپور کا اعزاز ,ڈویژن میرپور کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت ، تقریر میں ادارہ ہذا کے طالبعلم حافظ منیب الرحمان نے ضلع میرپور میں حسن قرآت میں اول پوزیشن اور اسی ادارہ کے طالب علم صیام آصف نے تقریری مقابلہ میں ضلع میرپور میں اول پوزیشن حاصل کرلی ہیں ۔ شاندار کامیابی پر پرنسپل ادارہ ادریس چوہدری ،اسحاق چوہان ،لطیف غوث،ہدایت شاہ ،عارف رضا ، چوہدری ریاض ، چوہدری عبدالرزاق ، چوہدری الطاف ،حنیف چیچی،صدیق چوہدری ،مدثر علی شاہ ، بلال جنجوعہ نے دلی مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ طلباء اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے۔ ادارہ کے طلباء عاقب ساجد اور شاہ میر نے آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام بیڈمنٹن کے مقابلہ میں آزاد کشمیر بھر میں اول پوزیشن حاصل کر کے ادارہ کا نام روشن کر دیا ہے جس پر یہ طلباء بھی بے حد مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

تازہ ترین خبریں