10:27 am
  بیرسٹر سلطان کو کامیاب کر کے اسمبلی میں بھیجیں گے،شہزاد لون

بیرسٹر سلطان کو کامیاب کر کے اسمبلی میں بھیجیں گے،شہزاد لون

10:27 am

بیرسٹر سلطان کو کامیاب کر کے اسمبلی میں بھیجیں گے،شہزاد لون میرپور کےضمنی انتخابات میں شکست ن لیگ کے امیدوار کا مقدر بنے گی میرپور(نمائندہ اوصاف) تحریک انصاف نیو سٹی کے رہنمائوں خواجہ شہزاد لون ، حاجی محمد شفیق بیگ،چوہدری محمد فاروق،راجہ شہزاد منیر،راجہ محمد جمیل،ٹھیکدار چوہدری صغیر،ملک محمد افضل،ٹھیکدار محمد نصیب،چوہدری محمد صغیر،چوہدری طالب حسین نے کہا ہے کہ میرپور ضمنی الیکشن میں شکست ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔ چوبیس تاریخ کو میرپور کے غیور عوام مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔اور اپنے محبوب قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کامیاب کر کے اسمبلی میں بھیجیں گے۔جہاں پر وہ میرپور کی ترقی و خوشخالی،ائیرپورٹ سمیت میگا پراجیکٹس لائیں گے۔میرپور کے عوام نے مملکت خدادا پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہمیشہ قربانیاں دے کر بے مثال تاریخ رقم کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق وزیر سپورٹس چوہدری سعید نے تین سالوں میں ہر شعبہ زندگی میں میرپور کے لوگوں کو نظر انداز کیا۔کبھی متاثرین منگلا ڈیم کے حقوق اور وسائل کی بات تک نہیں کی۔آج کس منہ سے بیٹے کے لئے ووٹ مانگتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ چوبیس تاریخ کا سورج بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔اور پھر جو اس وقت حکومتی وسائل کو مال پدری سمجھ کر لوٹا اور استعمال کیا جا رہا ہے پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔کرپشن کے ماداریوں نے بیرسٹر سلطان کے خلاف ایکا کر لیا ہے۔لیکن ان کو کامیابی نہیں ملے گی ۔

تازہ ترین خبریں