10:31 am
 ڈاکٹر  اسحاق  ایک مخلص انسان تھے،بشیر   چوہدری

ڈاکٹر اسحاق ایک مخلص انسان تھے،بشیر چوہدری

10:31 am

ڈاکٹر اسحاق ایک مخلص انسان تھے،بشیر چوہدری میرپور(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما بشیر چوہدری نے کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم کے پرانے ساتھی ڈاکٹر محمد اسحاق آف ڈڈیال کی بے وقت موت سے ہم ایک مخلص بے لوث ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں مرحوم نے اپنی پوری زندگی میں قلم کے ذریعہ جو اسلام، اسلامی جمہوریہ پاکستان، افواج پاکستان، کشمیر اور مسلم کانفرنس کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں وہ رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔ ان جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبریں