11:21 am
 ضمنی انتخابات میں چودھری صہیب کی کامیابی یقینی ہے،میاں ندیم

ضمنی انتخابات میں چودھری صہیب کی کامیابی یقینی ہے،میاں ندیم

11:21 am

ضمنی انتخابات میں چودھری صہیب کی کامیابی یقینی ہے،میاں ندیم شیخ برادری کی اکثریت ہمارے ساتھ ،سیکٹر بی تھری کی عوام ن لیگ کو ووٹ د ے گی میرپور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ومرکزی ممبر مجلس عاملہ شیخ میاں ندیم احمد نے کہاضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار چودھری صہیب بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ سیکٹر بی تھری کے غیور عوام ن لیگ کو ووٹ د یں گے۔شیخ برادری کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔ چودھری سعید نے میرپور کی جو خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔شہر کی تعمیر وترقی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ میاں ندیم احمد نے کہا کہ میرپور ضمنی الیکشن میں لوگ میاں نواز شریف اورراجہ فاروق حیدر خان کے ویژن کو ووٹ دے کر ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کروائیں گئے۔ چودھری صہیب پڑھے لکھے اورنوجوان قیادت ہے ۔اب وقت ہے کہ میرپور کو سبز باغ دکھانے والے انٹرنیشنل لیڈر سے جان چھڑائی جائے ۔24نومبر کو شہری چودھری سعید کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گئے اور ن لیگ کا امیدوار پہلے سے زیادہ لیڈ لے کر تاریخ رقم کرئے گا۔انہوں نے کہا یہ شہر کی تعمیر وترقی کا معاملہ ہے چودھری محمد سعید الیکشن سے قبل بھی ہمارے پاس موجود ہیں اور الیکشن کے بعد بھی شہریوں کی خدمت کے لیے اپنے حلقہ میں ہی موجود ہونگے۔

تازہ ترین خبریں