12:07 pm
  30نومبر کو پی پی کا یوم تاسیس تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا،شبنم اعوان

30نومبر کو پی پی کا یوم تاسیس تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا،شبنم اعوان

12:07 pm

30نومبر کو پی پی کا یوم تاسیس تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا،شبنم اعوان بلاول بھٹو زرداری کا مظفرآباد کی سر زمین پر جیالے پر تپاک استقبال کریں گے مظفرآباد(سٹی رپورٹر) پاکستا ن پیپلزپارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین ضلع مظفرآباد کی صدر شبنم صداقت اعوان نے کہا ہے کہ 30نومبر کو پی پی کا یوم تاسیس تاریخی اہمیت کا حامل ہے قائد اور کشمیرکے بھٹو چوہدری لطیف اکبر اور شگفتہ نورین کاظمی کی قیادت میں دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید کے لخت جگر چیئر مین بلاول بھٹو کا مظفرآباد کی سر زمین آمد پر بھٹو کے جیالے تاریخی استقبال کرینگے، استقبال اور یوم تاسیس کی تیاریاںجاری و ساری ہیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے یوم تاسیس اور بلاول بھٹو کے استقبال کے سلسلہ میںمختلف خواتین سے رابطہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا شبنم صداقت اعوان نے کہا کہ شہید بھٹو نے پی پی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی اور ہزاروں سال تک جنگ لڑنے کااعلان کیا تھا، وہ زندہ ہوتے تو آج مسئلہ کشمیر حل ہو چکا ہوتا انہوںنے کہا کہ پی پی کی قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کیا30نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کا خطاب تاریخی ہو گا۔