12:07 pm
 تاجر کم منافع کما کر عام آدی کو ریلیف فراہم کریں، میاں شفیع

تاجر کم منافع کما کر عام آدی کو ریلیف فراہم کریں، میاں شفیع

12:07 pm

تاجر کم منافع کما کر عام آدی کو ریلیف فراہم کریں، میاں شفیع حلال روزی بچوں کو کما کر کھلانے سے دنیا و آخرت دونوں اچھی ہوں گی مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کی معروف روحانی شخصیت میاں شفیع جھاگوی، سابق ایڈ منسٹریٹر بلدیہ سردار مبارک حیدر نے کہا ہے کہ تجارت کا پیشہ عظیم ہے اس پیشہ سے وابستہ تاجر کم منافع کما کر عام آدی کو ریلیف فراہم کریں یہ عبادت کے برابر ہے اور کاروبار میں بھی برکت ہو گی دنیا و آخرت دونوں اچھی ہوں گی یہی زندگی کا مقصد ہے کہ انسان دوسروں کے کام آئے حلال روزی بچوں کو کما کر کھلائی جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی شاہراہ نیلم روڈ پلیٹ میں سانور کے کاروباری مرکز کے افتتاحی تقریب کے بعد تاجروں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر انجمن تاجران نیلم روڈ کے سابق صدر شبیر اعوان، سردار جنید بنارس، عثمانی سمیت دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی بری طرح متاثر ہو رہا ہے نہتے کاروبار کا آغاز کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن ان کی زمہ داری بنتی ہے کہ مہنگائی کی قینچی نہ رکھیں بلکہ ریٹ مناسب رکھ کر کم منافع کے ذریعہ کاروبار کریں اور ایک عام شہری کو ریلیف فراہم کریں یہ صدقہ جاریہ بھی ہے اور ان کیلئے برکت کا زریعہ بھی ہے۔