12:07 pm
 اندرون شہر رکشہ ڈرائیوروں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ،انتظامیہ خاموش

اندرون شہر رکشہ ڈرائیوروں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ،انتظامیہ خاموش

12:07 pm

اندرون شہر رکشہ ڈرائیوروں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ،انتظامیہ خاموش ڈاکٹر چن شاہ رکشہ ڈرائیور کو پنجاب کالج کے پاس دو روز پہلے لوٹ لیا گیا مظفرآباد( سٹاف رپورٹر) اندرون شہر رکشہ ڈرائیوروں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری سول انتظامیہ اور متعلقہ پولیس تھانے خاموش، ڈاکٹر چن شاہ رکشہ ڈرائیور کو پنجاب کالج کے پاس دو روز پہلے لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تین سواریوں نے پنجاب کالج کی کی جانب لے جانے کا کہا اور وہاں پہنچ کر اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیا اسی طرح کے ڈکیتی کے واقعات شہر کے دیگر ایریاز میں بھی ہو ئے ہیں شہریوں بالخصوص رکشہ ڈرائیورز ایوسی ایشن کے اس صورتھال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

تازہ ترین خبریں