12:08 pm
مختار فورس  باغ کے زیر اہتمام محفل میلاد کانفرنس کا انعقاد

مختار فورس باغ کے زیر اہتمام محفل میلاد کانفرنس کا انعقاد

12:08 pm

مختار فورس باغ کے زیر اہتمام محفل میلاد کانفرنس کا انعقاد تقریب سے اے سی ہجیرہ ممتاز کاظمی،عابد کاظمی،مشتاق کاظمی و دیگر کا خطاب باغ(نمائندہ خصوصی) حب رسول ایمانی اساس ہے۔مختار فورس ضلع باغ کے زیر اہتمام 12تا 18ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت کے حوالہ سے محفل میلاد کانفرنس کا انعقاد حیدری چوک باغ میں ہوا۔ محفل میلاد کانفرنس کے مہمان خصوصی سید ممتاز حسین کاظمی اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ تھے۔جبکہ میلاد کانفرنس کی صدارت کمانڈر مختار فورس ضلع باغ سید عابدحسین کاظمی نے کی۔اہلسنت کے جید عالم دین علامہ سید مشتاق حسین کاظمی نے بھائی چارے کی فضا پر زور دیا اور کہا کہ ضرور ت اس امر کی ہے حضور ؐ کے میلاد کو شایان شان انداز میں منایا جائے یہی ہماری عبادت ہے اور یہی بخشش کا ذریعہ بھی ۔علامہ سید عمران سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دُنیا کی کوئی طاقت شیعہ سنی کو جدا نہیں کر سکتی۔ شیعہ سنی عالم اسلام کے دو بازو ں ہیں ۔ ہم مل کر نانا اور نواسے کے ایام مناتے ہیں۔اُنہوں نے اس موقع پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی غیر متزلزل غیر پر بھرپور اعتماد کیا اظہار کیااور اس موقع پر اُن نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے جانبدارانہ فیصلہ جس میں بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم دیا گیا ہے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔مہمان خصوصی سید ممتاز کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختار فورس مبارک باد کی مستحق ہے کہ حضورؐکی آمد کے موقع پر اتنی خوبصورت محفل کا انعقا د کیا۔حضورؐکی محبت ایما ن کی پہچان ہے اور یہی ایک دن ہے جس پر تمام اُمت مسلمہ کو جمع ہونے کا موقع ملتا ہے لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ ہم باہمی خلفشار کا شکار ہو جاتے ہے جسکی وجہ سے اُمت مسلمہ مصائب و آلام کا شکار ہے۔