12:08 pm
حضورؐ سےمحبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ماجد  گیلانی

حضورؐ سےمحبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ماجد گیلانی

12:08 pm

حضورؐ سےمحبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ماجد گیلانی مسلمانوں کی ناکامیوں کی وجہ بنی پاکؐ کی تعلیمات سے دوری ہے حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپوٹر)مرکزی جامع مسجد ہالن جنوبی میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں علما اکرام ، نعت خوانان اور بزم غوثیہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس کی صدارت سید ماجد حسین گیلانی نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قاری ذاکر حسین بخاری اور سید اظہر بخاری نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں سب رسولوں کے رسولؐ تاجدار انبیاخاتم الانبیا سید المرسلین کو اللہ رب العزت نے سارے جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔حضورؐ سےمحبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ میلاد النبیؐ کے مہینے میں پورے عالم اسلام میں عید کا سماں ہوتاہے ۔ساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے اس پاک اور مقدس مہینے کی اہمیت ہمیشہ کی طرح بہت زیادہ ہے ۔حضورؐجب اس دنیا میں تشریف لائے اُس وقت دنیا کے انسان جہالت پستی اور کفر کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے ۔آپ ؐ کی شخصیت انسانیت کی معراج سے بھی بہت بلند ہے ۔آپ کے آنے سے کفر ختم ہوا اور اسلام کو بقا ملی ۔عورت کو مقام دیا گیاآج میلاد النبیؐ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم نماز پنجگانہ کا اہتمام کریں ۔اپنے ہمسائے کے حقوق کا خیال رکھیں ،والدین کی خدمت کر کے جنت حاصل کریں ۔یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم حضورؐکی صورت اور سیرت پر عمل پیرا ہو کر عملی طور پر حضور ؐ کی طر ززندگی گزاریں گے ۔مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق اور جذبہ ایثار سمیت ان تمام خوبیوں کا درس میلاد مصطفیؐ کی تعلیمات میں ہی ملتا ہے ۔آج کے مسلمانوں کے مسائل کی بنیادی وجہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات سے دوری ہے ۔آج مسلمان دوبارہ عشق مصطفیؐ اپنا کر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں