12:09 pm
 دکھی انسانیت کی خدمت  سے سکون ملتا  ہے،عتیق   کیانی

دکھی انسانیت کی خدمت سے سکون ملتا ہے،عتیق کیانی

12:09 pm

دکھی انسانیت کی خدمت سے سکون ملتا ہے،عتیق کیانی تحریک المصطفیٰ سوسائٹی کے زیراہتمام فری آئی کیمپ کے شرکا ء سے خطاب مظفرآباد(سٹی رپورٹر)دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ملک گیر سماجی تحریک المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام آٹھواں سالانہ دوروزہ فری آئی کیمپ شروع،پہلے روز3سوسے زائدمریضوں کا معائینہ، سفیدموتیہ کے60 سے زائدمریض آپریشن کیلئے داخل، کیمپ میں نظرکا معائینہ،ادویات، ایڈز، ہیپاٹائٹس بی سی، شوگر سمیت دیگرلیبارٹری ٹیسٹ اور داخل مریضوں کو رہائش کھانا بھی فراہم کیاجارہاہے۔ امتیازاحمداعوان اور بشارت مغل کے ہمراہ صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی آزادکشمیرعتیق احمد کیانی نے فری آئی سرجری کیمپ کا افتتاح کیا اور دعا کے ساتھ کیمپ کا آغاز کیا گیا۔ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع سمیت دوردرازعلاقوں ، ہزارہ ڈویژن اور مری سے بھی مریض کیمپ میں معائنہ کیلئے آئے اور چیک اپ کروایا، ماہر ڈاکٹرزنے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں طبی مشورے بھی دئے۔پاکستان کے ماہر آئی سرجن ڈاکٹرز مریضوں کے آپریشن کریں گے۔ اس موقع پر اپنی گفتگو میں سینئرصحافیوں امتیازاحمداعوان ، بشارت مغل نے المصطفیٰ کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ نے محدودوسائل کے باوجود دکھی انسانیت کی خدمات کا جو بیڑا اٹھا رکھا ہے وہ لائق صدتحسین اور قابل تقلید مثال ہے۔ اس موقع پر صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی آزادکشمیرعتیق احمد کیانی نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور انہیں المصطفیٰ کی سماجی خدمت بارے مختصر بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔دکھی انسانیت کی خدمت سے سکون ملتا ہے،وہ اس موقع پر اپنے معاونین اور ان مخیرخواتین و حضرات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے تعاون سے ہم آزدکشمیرمیں لوگوں کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔