12:10 pm
  خواجہ فاروق  کا وزیر اعظم فاروق حیدر  سے اظہار تعزیت

خواجہ فاروق کا وزیر اعظم فاروق حیدر سے اظہار تعزیت

12:10 pm

خواجہ فاروق کا وزیر اعظم فاروق حیدر سے اظہار تعزیت مظفرآباد(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری خواجہ فاروق احمد نے سابق وزیر حکومت مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما علی خان چغتائی کی دعائے چہلم اور راجہ فاروق حیدر خان کے بھانجے راجہ انصر منظور کی اچانک وفات پر ان کے گائوں بناھیا چناری اور سلمیہ چکار میں جاکر دونوں کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کھنگڑ گوجرہ میں سجاد قریشی کے بہنوئی فاروق قریشی،شواڑی میں عمران کے والد غلام رسول قریشی کی وفات پر دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔اس کے علاوہ خواجہ فاروق احمد نے سراڑ میں عبدالجلیل المعرف کرنل جلیل کے بیٹے انیس اعوان کی دوبئی میں بھارتی شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے پر ان کی عیادت کی۔اس موقع پر اسامہ اعوان ،ساجد قریشی ،لیاقت قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین خبریں