12:11 pm
 عدالت العالیہ نے  آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کی متوازی باڈی کی تشکیل روک دی

عدالت العالیہ نے آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کی متوازی باڈی کی تشکیل روک دی

12:11 pm

عدالت العالیہ نے آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کی متوازی باڈی کی تشکیل روک دی مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر نے موجودہ مرکزی ،ڈویژنل اور ضلعی باڈی کے علاوہ کسی کو آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کا نام استعمال کرنے یا متوازی باڈی تشکیل دینے سے روک دیا ،حکم امتناعی جاری ،آئندہ تاریخ 26دسمبر 2019مقرر،جج ہائیکورٹ جسٹس شیراز احمد کیانی نے معروف قانون دان فیاض احمد جنجوعہ کے ذریعے راجہ نثار احمد خان مرکزی صدر،سید عمر کاظمی وغیرہ کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے ۔پٹیشنر نے موقف اختیار کیا تھا کہ کچھ احباب متوازی باڈی تشکیل دینے کیلئے انتخابات کروا رہے ہیں اس طرح صحافیوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں ،عدالت نے رٹ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے ۔