12:14 pm
 حافظ عبدالقدوس کے عرس کی پانچ روزہ تقریبات جاری

حافظ عبدالقدوس کے عرس کی پانچ روزہ تقریبات جاری

12:14 pm

حافظ عبدالقدوس کے عرس کی پانچ روزہ تقریبات جاری میاں یونس سرکار کا عرس 20 کو شروع ہو گا جو 25نومبر تک جاری رہیگا ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) قبلہ عالم جنوب مشرقی ایشیا کے عظیم روحانی پیشوا حضرت حافظ عبدالقدوس المعروف مولوی باجی کا 38واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقاد زیر سرپر ستی دربار عالیہ قدوسیہ ، نقشبندیہ بنی حافظ شریف کے سجادہ نشین علامہ صاحبزادہ اشرف علی قدوسی جاری جو پانچ روز مسلسل جاری رہے گا عرس کے انعقاد کو 2دن ہو چکے ہیں جس میں روحانی محافل بھی جاری ہیں حاضرین و مریدین کی عرس میں شرکت جوق در جوق جاری ہے موسم میں شدت سردی کے باجود عوام کا رش قابل دید ہے اور برف باری سے عوام حاضرین و مریدین لطف اندوز ہو رہے ہیں 05روزہ عرس کی محافل 20نومبر تک مسلسل جاری رہیں گی شدید بارش وبرف باری نے عرس کی تقریبات کو دوبالا کے دیا ہے حاضرین و ذاہرین کی بہت بڑی تعداد عرس کی بابرکت محافل میں شریک ہو رہی ہے پاکستان وآزادکشمیر کے کونے کونے سے مریدین کی آمد شروع ہے عرس میں حاضرین کے لیئے خصوصی انتظامات بھی کیئے گے ہیں علمائے کرام و مشائح عظام کے موازنے احسنہ سے حاضرین کے قلوب واذہان منور ہو رہے ہیں بنی حافظ شریف میں عرسوں کے انعقاد کے باعث میلے لگے ہوئے ہیں 20نومبر کو اختتامی دعا ہو گی جس کے فوراّ بعد بنی حافظ شریف کھولیاں کے مقام میاں محمد یونس سرکار کا عرس شروع ہو گا جو 25نومبر تک جاری رہے گا ۔