12:38 pm
سماہنی کو منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سے پاک کیا جائے،چوہدری عنصر

سماہنی کو منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سے پاک کیا جائے،چوہدری عنصر

12:38 pm

سماہنی کو منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سے پاک کیا جائے،چوہدری عنصر منشیات فروش آزاد خطے کی نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں سماہنی پونا (تحصیل رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن دوبئی کے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن چوہدری عنصر محمود نے کہا کہ حلقہ سماہنی کو منشیات اور غیر قانونی اسلحہ سے پاک کیا جائے،منشیات فروش نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں جبکہ غیر قانونی اسلحہ کی نمائش اور اسکے استعمال کی بھی روک تھام کی جائے،اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کا استعمال معاشرے کے لئے تباہ کن ہے نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت،غیر قانونی اسلحہ اور منفی سرگرمیوں سے بچانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جبکہ سول سوسائٹی کا اخلاقی اور معاشرتی فرض بھی ہے کہ وہ ان معاشرتی برائیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انکے خلاف جہاد کریں ،منشیات فروشی و دیگر معاشرتی جرائم کے خلاف مقامی انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات نا کافی ہیں،عوام علاقہ کو بھی آگے بڑھ کر عملی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ و برباد ہونے سے بچایا جا سکے ۔انھوں نے کہا کہ انتظامیہ وپولیس چھوٹے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کیساتھ ساتھ بڑے ڈیلروں کے خلاف بھی کاروائی کرے تاکہ منشیات فروشی کی روک تھام واسکا سدباب ہو سکے ،نیز منشیات فروشوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تاکہ وہ نشان عبرت بن سکیں اور باقی افراد ان سے سبق حاصل کریں ۔