12:39 pm
 کشمیری عوام اپنی وحدت کو پارہ پار نہیں ہونے دیںگے،مقررین

کشمیری عوام اپنی وحدت کو پارہ پار نہیں ہونے دیںگے،مقررین

12:39 pm

کشمیری عوام اپنی وحدت کو پارہ پار نہیں ہونے دیںگے،مقررین عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے جنڈالہ (نمائندہ اوصاف)بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے۔ ریاست جموں وکشمیر 84471مربع میل پر مشتمل ایک اکائی ہے۔ کشمیری عوام اپنی وحدت کو پارہ پار نہیں ہونے دیںگے۔ مسلم کانفرنس کے کار کنان جہاد کشمیر کے لئے ہر وقت حاضر ہیں۔ مودی کو جلد کشمیر سے نکلنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق پولیٹکل سیکرٹری وزیر اعظم آزادکشمیر نے جنڈالہ کے مقام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کو سلب کرنے کے ہر بے ناکام ہوںگے۔ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ۔ عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے مقبوضہ کشمیر میں کرفیوں کو تین ماہ سے زیادہ عرصہ گزرچکاہے۔ مقبوضہ وادی میں اپنے گھروں میں قید کشمیر ی بہن بھائیوں اور چھوٹے بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔مقبوضة کشمیر میں بھارت اپنی دس لاکھ افواج اور پولیس کے زریعے دنیا کے بدترین مظالم کشمیر ی قوم پر ڈھائے جارہے ہیں۔بھارتی افواج اور پولیس کالے قانون کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے۔ عوام کو کھانے کی شدید قلت اور لوگ ادویات سے بھی مرحوم ہین۔مودی نے ہلٹر کا روپ دھار لیاہے۔ بابری مسجد بارے بھارتی فیصلہ متعصبانہ ہے۔ عالمی برادری بلخوص امت مسئلمہ ہندوستان کی سیاسی دہشت گردی ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔