01:16 pm
عبدالرازاق جامی تحصیل مفتی کے عہدہ پر  تعینات،مغل برادری کا جشن

عبدالرازاق جامی تحصیل مفتی کے عہدہ پر تعینات،مغل برادری کا جشن

01:16 pm

عبدالرازاق جامی تحصیل مفتی کے عہدہ پر تعینات،مغل برادری کا جشن میرٹ کی بحالی کے لئے این ٹی ایس اور پی ایس سی کا نفاذ لائق تحسین ہے،مقررین کوٹلی ( سٹی رپورٹر)کوٹلی رٹہ پوہالہ کے عبدالرازاق جامی نے پی ایس سی ٹیسٹ ٹاپ کر کے تحصیل مفتی کے عہدہ پر متمکن ، مغل برادری میں جشن کا سماں ۔ حکومت آ زاد کشمیر کی جانب سے میرٹ کی بحالی کے لئے این ٹی ایس اور پی ایس سی کا نفاذ لائق تحسین ہے ،اہل اورحقداروں کے حقوق ان کی دہلیز پر دینے کے مترادف ہے ، گزشتہ ادوار میں میرٹ کا بڑی دیدہ دلیری سے قتل عام ہو۔ ضلع کوٹلی کے نواحی گائوں چوکی مونگ رٹہ پوہالہ میں مقیم مغل فیملی کے عبدالرزاق جامی نے تحصیل مفتی کے پی ایس سی ٹیسٹ میں میدان مار کر تحصیل مفتی کوٹلی کی سیٹ پر متمکن ۔ مغل برادری میں جشن کا سماں ، عوام علاقہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور انکی جملہ ٹیم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے میرٹ کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے غریب لائق ترین اور اہل لوگوں کو آگے آنے کا موقع میسر ہوا ۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں میرٹ کا بڑی دیدہ دلیری سے قتل عام ہوا نااہل اور نالائق لوگوں کو محض سیاسی اثر ورسوخ پر ایڈ جسٹ کیا جاتا اور لائق اور اہل کے حقوق پر دیدہ دلیری ڈاکہ ڈالا جاتارہا جو ریاست کی تاریخ میں سیاہ ترین دور گردانا جائے گا ۔

تازہ ترین خبریں