01:16 pm
نیلم ویلی کی سیاسی قیادت کا اکٹھا ہونا نیک شگون ہے،زبیر عارفی

نیلم ویلی کی سیاسی قیادت کا اکٹھا ہونا نیک شگون ہے،زبیر عارفی

01:16 pm

نیلم ویلی کی سیاسی قیادت کا اکٹھا ہونا نیک شگون ہے،زبیر عارفی عوام متحد ہو کر اپنے مسائل کے حل کے لیے جدو جہد کرے،رہنماء ن لیگ کوٹلی ( سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن ضلع نیلم کے رہنما زبیر عارفی نے کہا ہے کہ نیلم ویلی کی سیاسی قیادت کا اکٹھا ہونا نیک شگون ہے،نیلم ویلی کی عوام متحد ہو کر اپنے مسائل کے حل کے لیے جدو جہد کرے،نیلم ویلی میں سپیکر اسمبلی نے عوام کو سیاسی شعور دیا ،نیلم کی عوام اب اپنے حقوق کو پہلے سے بہتر سمجھتی ہے۔سپیکر اسمبلی کی جانب سے تعمیر و ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں ،عوامی خدمت ہمارا مشن ہے عوام کی خدمت کے صلے میں اگلے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ،نیلم ویلی کی عوام نے ہر دور میں مصائب کا سامنا کیا ہے ،ایک گولی چلتی ہے تو کڑوروں کا کاروبار بند ہو جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی کی عوام سپشل ریلیف پیکج دینا چاہیے ،لائن آف کنٹرول پر رہنے والے لوگ ملک کے سپاہی ہیں ۔ن لیگ کی حکومت کی جانب سے کیے گے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

تازہ ترین خبریں