10:30 am
 برنالہ میں ہیپاٹائیٹس کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا،حکام  خاموش

برنالہ میں ہیپاٹائیٹس کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا،حکام خاموش

10:30 am

برنالہ میں ہیپاٹائیٹس کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا،حکام خاموش حجام ،ہوٹل مالکان اورعطائی ڈاکٹر حفاظتی تدابیر نہیں اپناتے،عوامی حلقے برنالہ (تحصیل رپورٹر )سب ڈویژن برنالہ میں ہیپاٹائیٹس کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا،محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے پراسرار خاموشی،پورے ضلع بھمبر میں برنالہ میں سب سے زائد ہیپاٹائیٹس کے مریضوں کا انکشاف۔ہوٹلوں ،حماموں اور بیکریوں پر کام کرنے والے اکثر ملازمین اس مرض کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مرض تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔حجام ، ہوٹل مالکان اورعطائی ڈاکٹر حفاظتی تدابیر نہیں اپناتے جس کی وجہ سے سب ڈویژن برنالہ کی حدود میں یہ موزی مرض تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔گلی محلوں میں عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔جن کے بارے میں کہا جاتا ہے ۔یہ مریضوں کو لگائے جانے والے انجکشن میں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھتے۔جس کی وجہ سے یہ مرض ایک مریض سے دوسرے میں منتقل ہو جاتا ہے۔حجام بھی شیو کے دوران ایک بلیڈ کا بار بار استعمال کرتے ہیں ۔حجام بھی اس مرض کو پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔گزشتہ عرصہ میں حماموں پر صفائی ستھرائی کے لئے حجاموں کو پابند کیا گیا تھا۔لیکن اس کے خاطرخواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔گلی محلوں میں موجود حجام اب بھی اسی طریقے سے اپنا کاروبا ر چلا رہے ہیں۔دو دراز کے دیہاتوں اور میڈیکل اسٹورز پر پریکٹس کرنے والے عطائی بھی اس مرض کو تیزی سے پھیلا رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ ،محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ سب ڈویژن برنالہ میں اس مرض کے تدارک اور اس کو روکنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور حماموں ،عطائیوں اور ہوٹلوں پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کام نہ کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ برنالہ