10:39 am
 سرکاری  ہسپتالوں کی فیسوں میں دوگنا اضافہ،غریب مریض علاج سے محروم

سرکاری ہسپتالوں کی فیسوں میں دوگنا اضافہ،غریب مریض علاج سے محروم

10:39 am

سرکاری ہسپتالوں کی فیسوں میں دوگنا اضافہ،غریب مریض علاج سے محروم لیب ،ایڈمیشن ،ای سی جی ،آپریشن کی فیسوں میں 40فیصد تک اضافہ کردیا،عوامی حلقے مظفرآباد( سٹاف رپورٹر) حکومت اور محکمہ صحت نے ہسپتالوں کی فیسوں میں دوگنا اضافہ کر دیا۔ جس سے غریب عوام علاج معالجہ سے محروم۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں سرکاری ملازمین کو ملنے والی ریلیف کو ختم کر دیا ہے جبکہ آدھی قیمت پر تمام تر ادویات اور دیگر ٹیسٹ حاصل کر سکیں گے ۔ جبکہ محکمہ صحت نے غریب عوام پر بھی مزید بوجھ بڑھا دیا ایمرجنسی سے 10روپے میں ملنے والی پرچی 30روپے جبکہ اوپی ڈی پرچی فیس30کے بجائے 40جبکہ اسی طرح لیب فیس، ایڈمیشن فیس ،ای سی جی ،آپریشن فیس ودیگرجملہ فیسوں کی مد میں 40سے 50فیصد تک اضافہ کردیاگیا ہے یاد رہے گزشتہ کئی عرصہ سے سرکاری ہسپتالوں میں ایل پی ناپید ہے اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سرکاری ہسپتالوں میں فیسوں میں دگنا اضافے کیخلاف سول سوسائٹی ،سیاسی،سماجی تنظیموں نے وزیراعظم آزادکشمیر ،وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں فیسوں کی کمی کے بجائے اضافہ کسی صورت قبول نہیں اور فی الفور نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائے بصور ت دیگر اس کیخلاف تحریک چلائی جائے گی۔ ہسپتال