10:47 am
بورڈ برانچ کو منتقل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،عوامی حلقے

بورڈ برانچ کو منتقل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،عوامی حلقے

10:47 am

بورڈ برانچ کو منتقل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،عوامی حلقے آڈٹ آفیسر بورڈ برانچ کو لوہار گلی روڈ پر شفٹ کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) چہلہ کیمپس یونیورسٹی کی منتقلی کے اقدام کے بعد آڈٹ آفیسر تعلیمی بورڈ میرپور کی پھرتیاں تعلیمی بورڈ برانچ کا دفتر شہر سے باہر منتقل کرنے کی سازش جاری یاد رہے کہ تعلیمی بورڈ مظفرآباد کے برانچ کا عملہ پہلے سے عرصہ چار سال سے پائلٹ ہائی سکول نمبر ایک کی عمارت میں کام کر رہا ہے جس سے کوئی کرایہ وصول نہں کیا جا رہا اس جگہ سے عوام کو سہولت اور بورڈ برانچ محفوظ طور پر کام کر رہی ہے جبکہ آڈٹ آفیسر بورڈ دو دن سے مظفرآباد میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں اور برانچ کو لوہار گلی روڈ پر شفٹ کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جہاں پبلک ٹرانسپورٹ آمد رفت میں مسائل ہیں اس کے برعکس ہائی سکول نمبر ایک بورڈ کو تیں کمرے فری میں دے رہا ہے مگر بورڈ والے فری کی عمارت لینے سے انکاری ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیرتعلیم سے اپیل کی ہے بورڈ برانچ کو منتقل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور میرپور بورڈ برانچ کو ہائی سکول نمبر ایک میں ہی رہنے دیاجائے۔ بورڈ برانچ