12:50 pm
بلدیہ کوٹلی کا چھاپہ،مضر صحت گوشت  ضبط،قصاب کو جرمانہ

بلدیہ کوٹلی کا چھاپہ،مضر صحت گوشت ضبط،قصاب کو جرمانہ

12:50 pm

بلدیہ کوٹلی کا چھاپہ،مضر صحت گوشت ضبط،قصاب کو جرمانہ شہری کی شکایت پرمجسٹریٹ راشد چوہدری نے جاوید کے خلاف کارروائی کی کوٹلی (وقا ئع نگار ) شہری کی شکایت پر بلدیہ کوٹلی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت ضبط کر لیا، قصاب کو جرمانہ ، بیان حلفی لیکر چھوڑ ا گیا ۔ شہری نے مجسٹریٹ بلدیہ کوٹلی راشد چوہدری کو شکایت نوٹ کرائی کہ اس نے قصاب مارکیٹ کوٹلی سے جاوید نامی قصاب سے گوشت خریدا جو خراب اور سخت بدبو دار ہے ۔ قصاب خراب گوشت کو دیگر گوشت کے ساتھ مکس کر کے فروخت کر رہا ہے ۔چنانچہ چیف سینٹری انسپکٹر سردار بشارت خان اور ریڈر محمد طارق نے چھاپہ مار کر جاوید سے خراب گوشت برآمد کر لیا ۔ ویٹرنر ی آفیسر ڈاکٹرلطافت امین نے گوشت ملاحظہ کر کے خراب اور مضر صحت ہونے کی تصدیق کر دی ۔ قصاب نے تسلیم کیا کہ یہ گوشت تین دن پرانا ہے ۔ جس پر قصاب کو جرمانہ کیا گیا ۔ اور ساتھ اس سے بیان حلفی لیا گیا کہ وہ آئندہ صرف صحت مند گوشت ہی فروخت کرے گا ،خراب گوشت تلف کر دیا گیا۔ قصاب