12:55 pm
ولید قتل کیس   کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے،راجہ ارسلان

ولید قتل کیس کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے،راجہ ارسلان

12:55 pm

ولید قتل کیس کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے،راجہ ارسلان تھانہ علی بیگ بھمبر کا پولیس اہلکار اشرف جرال تفتیش کا رخ تبدیل کررہا ہے کسگمہ(نمائندہ اوصاف)تھانہ علی بیگ بھمبر میں پولیس وردی میں ملبوث اشرف جرال جیسی کالی بھیڑوں کو نوکری سے فارغ کیا جائے اور ولید قتل کیس کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گئے ان خیالات کا اظہار راجہ ارسلان ابرار ایڈووکیٹ آف کلری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کلری کے نوجوان کو جبی کے مقام پر سر عام جبی کے نوجوانوں نے قتل کر دیا اور اب متاثرہ خاندان کے ساتھ زیادتی اور تفتیش کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور پولیس کی وردی میں موجود مرزا اشرف جرال جیسی کالی بھیڑوں کو برادری کی خاطر کیس پر اثر انداز ہونے پر ہم بھمبر کی انتظامیہ ایس پی بھمبر سمیت دیگر حکام بالا فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے نوکری سے فارغ کریں اور نوجوانوں کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے اور میرٹ ر تفتیش کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے اور ملوث افراد کو قرار واقع سزا دی جائے ۔ راجہ ارسلان